ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ارجنٹائن کیلئے پھر کھیلیں گی میسی،ریٹائرمنٹ واپس لیا

ارجنٹائن کیلئے پھر کھیلیں گی میسی،ریٹائرمنٹ واپس لیا

Sat, 13 Aug 2016 18:03:59    S.O. News Service

بیونس آئرس،13اگست؍(آئی این ایس انڈیا)ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر لیونیل میسی نے کہا ہے کہ انہوں نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیا اور پھر ملک کے لئے کھیلیں گے۔میسی نے کل کہا کہ ارجنٹائن فٹ بال فیڈریشن میں بہت سے مسائل کے باوجود وہ واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن فٹ بال کے بہت سے مسائل کا حل ضروری ہے لیکن میں باہر سے تنقید کرنے کے بجائے اندر رہ کر مدد کرنا چاہتا ہوں،میں کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتا،میں نے ہمیشہ مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔جون میں کوپا امریکہ فائنل میں چلی سے ملی شکست کے بعد میسی نے بین الاقوامی فٹ بال کو الوداع کہہ دیا تھا،وہ فائنل میں فیصلہ کن شوٹ آؤٹ میں پنالٹی پر گول نہیں کر سکے تھے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فائنل کی رات میرے دماغ میں بہت کچھ چل رہا تھا،میں نے سنجیدگی سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچا لیکن ملک اور یہ قمیض سے میری محبت بہت گہری ہے۔


Share: